کتاب: قرٖآن مجید کا رسم و ضبط - صفحہ 6
جنہوں نے اس میں ایک منفرد اور دلکش اسلوب میں علم الرسم اور علم الضبط کی شرعی حیثیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور اہل علم کے مختلف مذاہب کو بیان کرنے کے بعد راجح مسلک کو واضح فرمایا ہے لیکن چونکہ یہ کتاب دقیق عربی زبان میں تھی اور مبتدی طلبہ کے لیے اس سے استفادہ کرنا ایک مشکل امر تھا، چنانچہ استاد محترم فضیلۃ الشیخ القاری المقری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کے حکم پر اس کو اردو قالب میں ڈھال دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کے ساتھ ساتھ عامۃ الناس بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ اس میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ خالصتاً اللہ کا انعام اور فضل ہے اور اگر کوئی کوتاہی ہے تو وہ بندہ ناچیز کی تقصیر ہے جس پر بندہ بارگاہ الٰہی میں معافی کا طلب گار ہے۔
بارگاہ الٰہی میں درخواست ہے کہ وہ اس خدمت کو مؤلف، مترجم، ناشر اور تمام طالبان علم کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے اور شرف قبولیت سے سرفراز کرتے ہوئے اس کے فیض کو عام کردے۔ آمین یا رب العالمین
مترجم
حافظ محمد مصطفی راسخ
رکن دار المعارف، اسلامیہ کالج
ریلوے روڈ، لاہور