کتاب: قرٖآن مجید کا رسم و ضبط - صفحہ 106
جب نیا آدمی رسم عثمانی کے مطابق ایسے کلمات کو ایک جگہ دیکھ لے گا تو پھر وہ پورے قرآن مجید میں اس کو صحیح پڑھے گا، جیسا کہ رسم قیاسی کے مطابق لکھے ہوئے کلمات جیسے: ﴿ھذا﴾ ، ﴿ذلک﴾ کو ایک دفعہ پڑھ لینے کے بعدہر جگہ آدمی درست پڑھ لیتا ہے۔
وصلی اللّٰہ علی سیدنا محمد النبی الأمی وعلی آلہ وصحبہ وسلم تسلیما کثیرا۔[1]
[1] مجلۃ المجمع الفقھی الاسلامی، العدد الرابع، السنۃ الثانیۃ:۱۴۱۰ھ۔ ۱۹۸۹ء، ۴۸۵، ۴۸۶.