کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 92
’’وہ ذات بڑی ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر فرقان (قرآن) نازل کیا تاکہ وہ جہان والوں کے لیے ڈرانے والا بنے۔‘‘[1] اور فرمایا: ’’اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں ہر مثال (بار بار) پھیر پھیر کر بیان کی ہے، پھر بھی اکثر لوگ ناشکرے ہوئے بغیر نہیں رہتے۔‘‘[2] مزید فرمایا: ’’اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہرقسم کی مثال بیان کی ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔‘‘[3] ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور(اے نبی!) ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے۔‘‘[4] مزید فرمان الٰہی ہے: ’’بلاشبہ ہم نے لوگوں کے لیے آپ پر (یہ) کتاب حق کے ساتھ نازل کی ہے۔ سو جس
[1] الفرقان 1:25 [2] بنی إسرآء یل 89:17 [3] الزمر27:39 [4] الأنبیاء 107:21