کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 403
کا حق ہے، وہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں۔‘‘[1] یہی وہ چیز ہے جس کی عمل نے تصدیق کی۔ پس جو شخص اس کے حق کے مطابق اس پر ایمان لائے وہی اس کی تلاوت اس طرح کرتا ہے جس طرح اس کی تلاوت کا حق ہے۔‘‘[2] پس مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ قرآن کریم پر اپنا ایمان ثابت کرنے اور اس عالی مرتبہ کتاب کی نصیحتوں پر عمل درآمد کے لیے اس کی توقیر، تعظیم اور احترام کا پورا پورا اہتمام کریں۔[3]
[1] البقرۃ 121:2 [2] یعلمھم الکتاب التعامل مع القرآن الکریم، محمد خیر الشعال، ص: 28-27 [3] نواقض الإیمان القولیۃ والعملیۃ ، الدکتور عبدالعزیز بن محمد عبداللطیف، ص:393-392