کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 334
کافروں نے قرآن کریم سے منہ موڑ لیا تو انھوں نے اپنے آپ کو ان تمام نعمتوں سے ازخود محروم کر لیا۔‘‘[1]
علامہ شنقیطی رحمہ اللہ نے اس آیت کریمہ کے بارے میں فرمایا ہے:
’’اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ غیر مسلم ایسے نہیں ہیں(یعنی وہ ان خصوصیات کے مستحق نہیں ہیں۔)‘‘[2]
اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم کی صراحت دوسرے مقامات پراس طرح کی ہے:
’’کہہ دیجیے: وہ ان کے لیے جو ایمان لائے، ہدایت اور شفا ہے، اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ڈاٹ ہے اور وہ ان کے حق میں اندھا پن ہے۔‘‘[3]
اور فرمایا:
’’اور ہم قرآن میں سے جو نازل کرتے ہیں وہ مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور وہ ظالموں کو خسارے ہی میں زیادہ کرتا ہے۔‘‘[4]
[1] التحریر و التنویر : 204/13
[2] أضواء البیان : 315/3
[3] حٰم السجدۃ 44:41
[4] بنی إسرآئیل 82:17