کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 333
مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور بشارت
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے بارے میں فرمایا ہے کہ یہ مقدس کتاب:
’’مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور بشارت ہے۔‘‘[1]
’’اللہ تعالیٰ نے ہدایت، رحمت اور بشارت کی زبردست اہمیت کی وجہ سے ان کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔‘‘
٭ اَلْھُدٰی: وہ ہدایت جس کے واضح بیان اور وضاحت سے عقائد اور فہم کی اصلاح کی جائے اور گمراہی سے بچ کر قدم راہ نجات کی طرف بڑھنے لگیں۔
٭ اَلرَّحْمَۃُ: وہ رحمت جس کی بدولت دنیا و آخرت دونوں زندگیوں کی خوش بختی حاصل کی جائے۔
٭ اَلْبُشْرٰی: وہ بشارت جس میں دنیا و آخرت کی بھلائیوں اور مسرتوں کا وعدہ ہوا ہو۔
یہ تمام نعمتیں غیر مسلموں کے لیے نہیں، صرف مسلمانوں کے لیے ہیں کیونکہ جب
[1] النحل 89:16