کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 292
یہ اس لیے کہ اگر آدمی قرآن کریم پر ایمان لائے نہ اس کے مطابق عمل کرے تو قرآن دلوں کو جھنجھوڑتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے عذاب کی ہولناکی اور شدت سے انھیں خوف دلاتا ہے، لہٰذا قرآن حکیم لوگوں کو دعوت دینے کا سب سے اعلیٰ اور مؤثر ترین وسیلہ ہے، رجوع الی اللہ کی دعوت دینے کے لیے مبلغین کو یہی وسیلہ بروئے کار لانا چاہیے۔[1]
[1] الدعوۃ إلی اللّٰہ بالقرآن الکریم، الدکتور خالد قریشی، مجلۃ جامعۃ محمد بن سعود الإسلامیۃ، عدد : 31 رجب، 1421ھ، ص : 278-273