کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 19
قرآن محکم اور مفصل ہے:
اس میں دین کے اصول اور کلیات بیان کیے گئے ہیں اور وہ علم جو انسان کی دنیوی اور اخروی کامیابی وکامرانی کے لیے ضروری ہے، وہ نہایت واضح اور مفصل طریقے سے صاف صاف بیان کیا گیا ہے، چنانچہ فرمایا:
﴿ أَفَغَيْرَ اللّٰهِ أَبْتَغِي حَكَمًا وَهُوَ الَّذِي أَنزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَابَ مُفَصَّلًا﴾
’’کیا پھر میں اللہ کے سوا کوئی(اور) حکم چاہوں، حالانکہ اس نے تمھاری طرف مفصل کتاب اتاری ہے؟‘‘[1]
ایک اور جگہ فرمایا:
﴿ وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَىٰ عِلْمٍ﴾
’’ہم نے ان کے پاس ایسی کتاب پہنچا دی ہے جس کو ہم نے اپنے علم سے کھول کھول کر بیان کیا ہے۔‘‘[2]
نیز فرمایا:
﴿ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ﴾
’’یہ ایک محکم کتاب کی آیات ہیں۔‘‘[3]
قرآن حق و باطل کی امتیازی کسوٹی ہے:
فرمانِ الٰہی ہے:
﴿ تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا﴾
[1] الأنعام 114:6
[2] الأعراف52:7
[3] لقمٰن2:31