کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 165
قرآنی مقاصد جلیلہ
ڈاکٹر محمد ابو الفتح البیانونی بعض علمائے کرام کی تعبیرات کی روشنی میں مقاصد ِ قرآن کی تعریف یوں بیان کرتے ہیں :
’’مقاصد ِ قرآن سے مراد انسان کی روحانی اور مادی امور میں کامیابی ، مثلاً دنیا و آخرت میں سعادت اور خوش بختی کا حصول ، دنیا میں انسانی ضروریات و حاجات کی تکمیل، انسانی فلاح و بہبود کو یقینی اور محفوظ بنانا اور عدل و انصاف وغیرہ کی فراہمی ہے۔‘‘[1]
اب ہم مندرجہ ذیل عناوین کی روشنی میں مقاصد قرآنیہ کی عظمت کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں:
عقائد و نظریات کی تصحیح و تطہیر
اس سے درج ذیل تین چیزوں کی تصحیح و تطہیر مراد ہے:
(1) عقیدئہ توحید کی تصحیح: قرآن کریم شروع سے لے کر آخر تک توحید کی دعوت، شرک کے
[1] محاسن و مقاصد الإسلام، الدکتور محمد أبوالفتح البیانونی، مجلۃ الشریعۃ والدراسات الإسلامیۃ ، جامعۃ الکویت ، عدد:43 رمضان 1421، ص: 234