کتاب: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے - صفحہ 16
میں انھوں نے دلائل و براہین کی روشنی میں یہ حقیقت اُجاگر کردی ہے کہ قرآن کریم قیامت تک زمانے اور زندگی کے ہر تقاضے کا جواب دینے کے جوہر سے آراستہ ہے۔ وہ طہارت و عبادت، معاشیات و معاشرت، سیاست وعدالت، صنعت و تجارت، اور قانون سازی کے سلسلے میں پوری رہنمائی فرماتا ہے اور اپنے سے باہر کسی غیر کے قانون کا ہر گز محتاج نہیں۔ انھوں نے آخر میں بے خبرانسانوں کو دعوت دی ہے کہ دائیں بائیں نہ پھرو۔تذبذب کا راستہ ترک کر دو قرآن کی صدا پر سچے دل سے لبیک کہو،اس طرح دونوں جہانوں کی نعمتیں اور خوش بختیاں نصیب ہوں گی۔ اردو میں اس کتاب کا ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن ناصر نے کیا ہے ۔ ترجمہ بڑا شگفتہ اور بامحاورہ ہے ۔اب کتاب کا عنوان ’’قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے‘‘قرار پایا ہے۔ کتاب کی تدوین، تزئین اورعمدہ طباعت کے لیے عزیز گرامی حافظ عبدالعظیم صاحب اسد نے بڑی محنت کی ہے۔دارالسلام کے ریسرچ فیلوجناب احمد کامران اور مولانا محمد عثمان منیب نے اس کی تصحیح و ترتیب کا فرض بخوبی انجام دیا ہے۔ ریسرچ فیلو مولانا محمد فاروق اور قربان انجم نے پروف پڑھے ہیں۔ ممتاز صحافی اور محقق جناب محسن فارانی کی غلطیوں کی تہہ تک پہنچ جانے والی نظریں اس کتاب کے پیچ و خم میں بار بار دوڑتی رہیں۔ کمپوزنگ اور ڈیزائننگ کے فرائض جناب زاہد سلیم چودھری، ہارون الرشید اور ابومصعب نے ادا کیے ہیں۔اب اِس ساری سعی و محنت کا ماحصل پیش خدمت ہے۔ دُعا ہے کہ یہ کتاب خیالوں کا رُخ موڑے ،دلوں میں انقلاب برپا کرے اور ہر انسان کو قرآن کریم پڑھنے ، سمجھنے اور اِس کی تعلیمات پر عمل کرنے کا خوگر بنا دے۔ خادم کتاب و سنت عبدالمالک مجاہد جمادی ا لأولی 1427ھ/جون2006ء مدیر: دارالسلام، الریاض۔ لاہور