کتاب: قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ - صفحہ 92
ادغام وغیرہ میں لہجات بھی ہیں جیسا کہ ابن قتیبہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے۔ اور بعض دیگر کلمات بھی لہجات ہیں، جیسے کلمہ ((مِنْسَأَۃَ)) بالالف، کلمہ ((الرُّجْزَ)) بضم الراء، کلمہ ((حَاشَ)) بحذف الالف الثانیۃ، اور کلمہ ((وَرِق)) بإسکان الراء وکسرھا وغیرہ۔ لیکن یہ لہجات بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، جو آپ کی امت پر آسانی کی غرض سے جاری فرمائے گئے، اور ان کا مصدر بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا تقریراً ثابت ہونا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریر بھی آپ کے قول و فعل کی مانند حجت ہے۔ اس موضوع پر تفصیلی بحث آگے، اختلاف قراءات اور اس کے اسباب، میں آئے گی۔