کتاب: قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ - صفحہ 7
مقدمہ طبع دوم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی ، وَبَعْدُ! طبع اوّل میں تصحیح و تہذیب اور حذف و زیادت کے بعد، کتاب کا طبع دوم اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں نے اس میں ’’القراءات والتجوید‘‘ کے عنوان سے ساتویں فصل کا اضافہ کیا ہے، جس میں قراءات اور تجوید کے مابین نقاط اشتراک و نقاط افتراق پر بحث کی گئی ہے۔ طبع دوم قارئین کرام کی خدمت میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ، ان سے امید ہے کہ وہ اس پر اپنی قیمتی آراء و تجاویز سے ضرور نوازیں گے، جس سے کتاب کی علمی سطح کو بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو تمام مسلمانوں کے لیے مفید اور نفع بخش بنائے، بے شک وہی توفیق دینے والا اور نتائج کا والی ہے۔ مؤلف