کتاب: قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ - صفحہ 28
۳۔ کوفہ: سیدنا عمرو بن شرحبیل رحمہ اللہ (ت بعد ۶۰ھ)، سیدنا علقمہ بن قیس رحمہ اللہ (ت ۶۲ھ) سیدنا مسروق بن اجدع رحمہ اللہ (ت ۶۳ھ)، سیدنا عبید بن عمرو السلمانی رحمہ اللہ (ت ۷۲ھ) سیدنا ابو عبدالرحمن عبداللہ بن حبیب السلمی رحمہ اللہ (ت ۷۴ھ)، سیدنا اسود بن یزید نخعی رحمہ اللہ (ت ۷۵ھ)، سیدنا عمرو بن میمون رحمہ اللہ (ت ۷۵ھ)، سیدنا عبید بن نضلہ رحمہ اللہ (ت حدود ۷۵ھ)، سیدنا زربن حبیش رحمہ اللہ (ت ۸۲ھ)، سیدنا ربیع بن خیثم رحمہ اللہ (ت قبل ۹۰ھ)، سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ (ت ۹۵ھ کے لگ بھگ)، سیدنا ابراہیم بن یزید نخعی رحمہ اللہ (ت ۹۶ھ)، سیدنا عامر بن شراحیل شعبی رحمہ اللہ (ت ۱۰۵ھ)، سیدنا حارث بن قیس جعفی رحمہ اللہ (اس نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے)، اور سیدنا ابو زرعہ بن عمرو بن جریر رحمہ اللہ ۔ ۴۔ بصرہ: سیدنا عامر بن عبد قیس رحمہ اللہ (ت ۵۵ھ)، سیدنا ابو العالیہ رفیع بن مہران ریاحی رحمہ اللہ (ت ۹۰ھ)، سیدنا یحییٰ بن یعمر العدوانی رحمہ اللہ (ت ۹۰ھ)، سیدنا نصر بن عاصم اللیثی رحمہ اللہ (ت قبل ۱۰۰ھ)، سیدنا ابو رجاء عطاردی رحمہ اللہ (ت ۱۰۵ھ)، سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ (ت ۱۱۰ھ)، سیدنا محمد بن سیرین رحمہ اللہ (ت ۱۱۰ھ)، سیدنا قتادہ بن دعامہ رحمہ اللہ (ت ۱۱۷ھ)، سیدنا معاذ بن معاذ عنبری رحمہ اللہ (ت ۱۹۶ھ) اور سیدنا جابر بن زید ازدی رحمہ اللہ ۔ ۵۔ شام: سیدنا مغیرہ بن ابو شہاب مخزومی رحمہ اللہ (ت بعد ۷۰ھ) اور سیدنا خلیفہ بن سعد رحمہ اللہ صاحب ابی الدرداء رحمہ اللہ ۔ [1] اس مرحلہ پر قراء کرام کے اپنے اپنے اختیارات تھے، اختیاراتِ قراء کی تفصیلی بحث اپنے مقام پر آگے آئے گی۔ یہ مرحلہ پہلی صدی ہجری کے نصف ثانی اور دوسری صدی ہجری کے نصف اول پر مشتمل ہے، جیسا کہ مذکورہ تاریخوں سے واضح ہوتا ہے۔ دسواں مرحلہ: اس مرحلہ کے بارے میں علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
[1] ان میں سے اکثر قراء کرام کے تراجم طاش کبری زارہ نے اپنی کتاب ’’ مفتاح السعادۃ:۱/ فصل علم القرائۃ‘‘ میں قلمبند کر دئیے ہیں.