کتاب: قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ - صفحہ 27
عثمانیہ کی طرف متوجہ ہوئی، اور جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھا تھا، اس کے موافق ان کی تلاوت و قراء ت کا اہتمام کرنے لگی۔ نتیجتاً ہر شہر میں بے شمار قراء کرام معروف ہوگئے، جس طرح عہد نبوی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم معروف تھے۔ مختلف شہروں میں ان معروف قراء کرام کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں۔ جیسا کہ ’’النشر‘‘ میں ہے۔ [1] ۱۔ مدینہ منورہ: سیدنا معاذ بن حارث المعروف بمعاذ القاری رحمہ اللہ (ت ۶۳ھ)، سیدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ (ت ۹۴ھ) سیدنا عروہ بن زبیر رحمہ اللہ (ت ۹۵ھ)، سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ (ت ۱۰۱ھ)، سیدنا عطاء بن یسار رحمہ اللہ (ت ۱۰۳ھ)، سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ (ت۱۰۶ھ)، سیدنا سلیمان بن یسار رحمہ اللہ (ت ۱۰۷ھ)، سیدنا مسلم بن جندب رحمہ اللہ (ت۱۱۰ھ)، سیدنا عبدالرحمن بن ہرمز الاعرج رحمہ اللہ (ت ۱۱۷ھ)، سیدنا محمد بن مسلم بن شہاب زہری رحمہ اللہ (ت ۱۲۴ھ) اور سیدنا زید بن اسلم رحمہ اللہ (ت۱۳۰ھ)۔ ۲۔ مکہ مکرمہ: سیدنا عبید بن عمیرات رحمہ اللہ (ت ۷۴ھ)، سیدنا مجاہد بن جبر رحمہ اللہ (ت ۱۰۳ھ)، سیدنا طاؤوس بن کیسان رحمہ اللہ (ت ۱۰۶ھ)، سیدنا عطاء بن أبی رباح رحمہ اللہ (ت۱۱۵ھ)، سیدنا عبداللہ ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ (ت ۱۱۷ھ)، اور سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ مولی ابن عباس رضی اللہ عنہ (ت قبل ۲۰۰ھ)
[1] النشر: ۱/۸.