کتاب: قرض کے فضائل ومسائل - صفحہ 66
۳۔ امام طبرانی اور امام بیہقی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دَخَلَ رَجُلٌ الْجَنَّۃَ، فَرَأَی مَکْتُوْبًا عَلَی بَابِھَا: ’’اَلصَّدَقَۃُ بِعَشْرِ أَمْثَالِھَا، وَالْقَرْضُ بِثَمَانِیَۃَ عَشَرَ۔‘‘ [1] ’’ایک شخص جنت میں داخل ہوا، تو اس نے دیکھا، کہ اس کے دروازے پر لکھا ہوا تھا: ’’صدقے کا اجر دس گنا اور قرض کا اجر اٹھارہ گنا ہے۔‘‘ ۴۔ امام احمد نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَہُ صَدَقَۃٌ۔‘‘ قَالَ:’’ثُمَّ سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ:’’مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَہَ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔‘‘ ’’جس شخص نے کسی تنگدست کو مہلت دی، اس کے لیے ہر روز، اس کے برابر صدقہ[کا ثواب]ہے۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص نے کسی تنگدست کو مہلت دی، اس کے لیے ہر روز اس سے دو گنا صدقہ[کاثواب]ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا:’’اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میں نے آپ کو فرماتے
[1] منقول از: الترغیب والترھیب، کتاب الصدقات، الترغیب في القرض، وما جاء في فضلہ، رقم الحدیث ۳، ۲؍۴۰۔ حافظ منذری اس کے متعلق لکھتے ہیں: ’’اس کو طبرانی اور بیہقی دونوں نے عتبہ بن حمید کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ ‘‘(المرجع السابق ۲؍۴۰)۔ شیخ البانی نے اس کو [حسن] قرار دیا ہے۔(ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترھیب ۱؍۵۳۷)۔