کتاب: قرض کے فضائل ومسائل - صفحہ 31
حدیث سے مقدور بھر استفادہ کیا گیا ہے۔ ۵: متقدمین اور متاخرین علماء کی کتب فقہ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ جزاہم اللہ تعالیٰ خیراً۔ ۶: کتاب کے آخر میں مصادر و مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئی ہیں۔ کتاب کا خاکہ: رب رحیم و ودود کی توفیق سے کتاب کا خاکہ درج ذیل شکل میں ترتیب دیا گیا ہے: پیش لفظ مبحث اوّل قرض اور اس کی شرعی حیثیت مبحث دوم قرض دینے اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی تلقین مبحث سوم ادائیگی قرض کی تلقین مبحث چہارم قرض کی واپسی کے لیے قانونی اقدامات مبحث پنجم ادائیگی قرض کو یقینی بنانے کے لیے بعض تدبیریں مبحث ششم نادار مقروض کی اعانت مبحث ہفتم ادائیگی قرض میں تاخیر پر تجویز کردہ دو سزاؤں کی شرعی حیثیت مبحث ہشتم قرض کے ساتھ کوئی اور شر ط لگانا مبحث نہم قرض کی زکوٰۃ مبحث دہم: بنک کارڈز اور ا ن کی شرعی حیثیت حرفِ آخر خلاصہ کتاب اپیل شکر و دعا: اپنے رب رؤوف ورحیم کا شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے مجھ کمزور کو اس اہم موضوع