کتاب: قرض کے فضائل ومسائل - صفحہ 240
۱۲:نادار مقروض کی اعانت: مقروض کی کوشش کے باوجود، قرض ادا نہ کرپانے کی صورت میں، قرض خواہ کو حسن معاملہ اور قرض کی کلی یا جزوی معافی کی ترغیب و تلقین کے ساتھ ساتھ،درج ذیل لوگوں کو اس کی اعانت کی تلقین کی گئی ہے: ۱: اسلامی معاشرہ زکوٰۃ اور دیگر صدقات و خیرات سے قرض کی ادائیگی میں اعانت کرے۔ ب: نادار میت کے اقارب اس کے قرضہ کی ادائیگی کے لیے توجہ کریں۔ ج: نادار شخص کے قرضہ کی ادائیگی اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے، البتہ اس ذمہ داری کے ثبوت کے لیے درج ذیل تین شرائط کا ہونا ضروری ہے: ۱:قرض لینے کا جائز اور معقول سبب ۲:ادائیگی قرض کے لیے مقروض کی تاحدِ استطاعت کوشش ۳:بیت المال میں مال کی موجودگی ۱۳:ادائیگی قرض میں تاخیر پر تجویز کردہ دو سزاؤں کی شرعی حیثیت: پہلی تجویز: مقروض پر جرمانہ عائد کیا جائے، البتہ سود کے شبہ کی بنا پر یہ رقم خیراتی کاموں میں صرف کی جائے۔ تبصرہ: ۱: سود لینے کی طرح، اس کا دینا بھی حرام ہے۔ حرام کام کرنے کا کسی کو پابند کرنا کیونکر درست ہو سکتا ہے؟ ۲: قرض کی واپسی کی شرعی تدبیروں پر عمل کا کما حقہ اہتمام کیا جائے، اس سے