کتاب: قرض کے فضائل ومسائل - صفحہ 238
میں چند ایک درج ذیل ہیں: ۱: عدم ادائیگی اور اس میں تاخیر، دونوں کا ظلم ہونا: ب: قرض کی ادائیگی میں بدنیتی پر اللہ تعالیٰ کا برباد کرنا: ج: عدم ادائیگی کے آخرت میں سنگین اثرات: ۱: روز قیامت بطور چور پیشی ۲: اپنی نیکیوں سے محرومی ۳: شہادت کے باوجود قرض کا معاف نہ ہونا ۴: دخول جنت میں رکاوٹ ۱۰:قرض کی واپسی کے لیے قانونی اقدامات: ادائیگی قرض کی تلقین و ترغیب کے ساتھ اسلامی شریعت میں اس مقصد کی خاطر قانونی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں سے کچھ مقروض پر شخصی اثرات والے اور کچھ مالی اثرات والے ہیں۔ قرض کی تاخیر کی صورت میں شخصی اثرات والے قانونی اقدامات میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: ۱: مقروض کا فاسق قرار پانا اور اس کی گواہی کا ناقابل اعتبار ٹھہرایا جانا۔ ب: اس کی عزت کا مباح ہونا۔ موجودہ دور میں شاید یہ بات بھی درست ہو، کہ جدید ذرائع ابلاغ(Media)میں اس کے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا جائے۔ ج: اس کو قید میں ڈالا جائے۔ تنگ دست مقروض کو عدم ادائیگی کی صورت میں قید میں ڈالنے کے متعلق علماء کی دو آراء ہیں۔ شاید کہ راجح یہ ہے، کہ ایسی صورت میں اس کو قید میں نہ ڈالا جائے۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔