کتاب: قرض کے فضائل ومسائل - صفحہ 222
کے ذریعہ متعینہ تجارتی اداروں سے خریداری کا حق دیتا ہے۔ ج: بنک عام طور پر اپنے گاہکوں سے اس کارڈ کے استعمال کا کوئی معاوضہ نہیں لیتا۔ د: جن تجارتی اداروں سے بنک کا گاہک اس کارڈ کے ذریعہ خریداری کرتا ہے، بنک فوری طور پر اپنے گاہک کے کھاتہ سے ان کے کھاتو ں میں رقم منتقل کر دیتا ہے۔ ہ: بنک ان تجارتی اداروں کو ادائیگی کرتے وقت کٹوتی کرتا ہے۔ ۲۔چارج کارڈ(Charge Card) ا: اس کارڈ کے حصول کی خاطر بنک میں اکاؤنٹ کا ہونا شرط نہیں۔ ب: اس کارڈ والے کو بنک ایک معینہ حد تک متعینہ تجارتی اداروں سے خریداری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ج: متعلقہ تجارتی ادارو ں کی جانب سے کارڈ والے کی خریداری کے بلوں کی وصولی پر بنک ان کی ادائیگی فوری طور پر کر دیتا ہے۔ ان بلوں پر کارڈ والے کے دستخط ہوتے ہیں۔ د: بنک تجارتی اداروں سے بلوں پر ایک مخصوص شرح سے کٹوتی کرتا ہے۔ ہ: بنک کارڈ والے کو یہ سہولت دیتا ہے، کہ وہ ایک معینہ مدت تک بلوں کی رقم اضافہ کے بغیر بنک کو ادا کر دے۔ و: مقررہ مدت تک ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بنک کارڈ والے سے مخصوص شرح سے سود وصول کرتا ہے۔ ۳۔ قرض کا کارڈ(Charge Card) اس کارڈ کی اکثر خصوصیات وہی ہیں، جو چارج کارڈ(Charge Card)