کتاب: قائد کی صفات - صفحہ 46
٭ خوف،ڈر،بھوک و افلاس اور غربت،مالوں میں کمی اور جانوں کی کمی پر تکلیف،دکھ درد،مصیبت،پریشانی،رنج و الم پر صبر کرنا۔(البقرۃ:128-127)۔ ٭ قائد کا دعائیں کرنا مثلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غزوۂ بدر و احد اور حنین وغیرہ میں دعاء کرنا۔ ٭ ناحق مال و دولت اور دوسروں کا مال نہ کھانا۔اور نہ حاکموں تک پہنچانا۔جیسے چوری،خیانت،دغابازی،رشوت،قمار بازی،ناجائز تجارت،سود،وغیرہ کے خلاف۔ ٭ جہاد و قتال کرنا لیکن زیادتی نہ کرنا۔ ٭ کاروبار بھی کرو لیکن صرف اسی میں الجھ کر نہ رہ جاؤ بلکہ جونہی ضرورت محسوس ہو فوراً اللہ کی راہ میں جہاد و قتال کے لئے نکلو۔ ٭ اختلاف سے بچنا۔واعتصموا بحبل ﷲ جمعیا ولا تفرقوا۔ ٭ سمعنا و اطعنا لوگوں میں پیدا کرنا۔ ٭ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد پر یقین رکھنا۔مثلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار مکہ کی طرف سے زن زر زمین کی آفر۔ ٭ توکل علی اللہ۔ ٭ کام سے لگن۔ ٭ الصابرین والصٰدقین۔ ٭ قد افلح المؤمنون … … (سورۂالمؤمنون) ٭ غصہ پی جانے والے ٭ لوگوں کو معاف کر دینے والے۔ ٭ چیخ چیخ کر نہ بولنے والے۔