کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 97
عَقَابَاتُ الْمُحْتَضَرِ
مرتے وقت کافر کی سزائیں
مسئلہ 31 مرتے وقت کافر آدمی کو درج ذیل دس قسم کی یا ان میں سے بعض سزائیں دی جاتی ہیں ۔
1 کافر کی روح قبض کرنے کے لئے انتہائی خوفناک سیاہ چہرے والے فرشتے آتے ہیں ۔
2 کافر کی روح قبض کرنے والے فرشتے اپنے ساتھ ٹاٹ کا کفن لے کر آتے ہیں ۔
3 روح قبض کرنے سے پہلے ہی فرشتے کافر کو یہ کہہ کر ڈرانا شروع کردیتے ہیں ’’اے ناپاک روح ‘ نکل اس جسم سے اور چل اللہ کے غصہ اور غضب کی طرف ۔ ‘‘
4 کافر کی روح قبض کرتے وقت فرشتے اس کے چہرے اور پیٹھ پر تھپڑ مارتے ہیں ۔
5 کافر کی روح قبض کرتے وقت فرشتے کافر کو آگ کے عذاب کا ’’مژدہ ‘‘ بھی سناتے ہیں ۔
6 مرتے وقت کافر کی روح سے روئے زمین پر پائے جانے والے