کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 87
مَکَارِمُ الْمُحْتَضَرِ
مرتے وقت مومن کے اعزازات
مسئلہ 13: مرتے وقت مومن آدمی کو در ج ذیل دس قسم کے اعزازات یا ان میں سے بعض اعزازات سے نوازا جاتا ہے ۔
1 فرشتے روح قبض کرنے سے پہلے آکر السلام علیکم کہتے ہیں ۔
2 مومن آدمی کی روح قبض کرنے کے لئے سورج کی طرح روشن چہروں والے فرشتے آتے ہیں ۔
3 مومن آدمی کی روح لپیٹنے کے لئے رحمت کے فرشتے جنت سے سفید ریشمی کفن اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔
4 روح کو معطر کرنے کے لئے فرشتے جنت سے خوشبو بھی اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔
5 مومن کی روح قبض کرتے ہوئے فرشتے مومن آدمی کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رضا مندی کی بشارت دیتے ہیں ۔
6 مومن آدمی کی روح جسم سے نکلتی ہے تو اس سے روئے زمین پر پائی جانے والی بہترین مشک جیسی خوشبو آتی ہے ۔
7 مومن آدمی کی روح کے لئے زمین و آسمان کے درمیان موجود سارے فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔