کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 79
کے بعد ساری بات سنا دی تب میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ’’یا اللہ ! قرآن و حدیث کے اس طالب علم نے تیرے ڈر او رخوف کی وجہ سے اپنے جسم کو غلاظت سے آلودہ کرکے اپنے آپ کو گناہ سے بچایا ہے تو اپنے فضل و کرم سے دنیا و آخرت میں اس کی عزت افزائی فرمااور اسے اعلیٰ مقام اور مرتبہ فرما۔‘‘ بعید نہیں اللہ تعالیٰ نے اس طالب علم کے اسی عمل کے نتیجہ میں اس کی یہ عزت افزائی فرمائی ہو۔ [1] مذکورہ بالا واقعات جہاں عذابِ قبر اور ثوابِ قبر کا واضح ثبوت ہیں ۔ وہاں ہمارے لئے باعث عبرت بھی ہیں۔ پھرہے کوئی عبرت حاصل کرنے والا؟فَہَلْ مِنْ مُدَّکِرْ؟
[1] محترم والد حافظ محمد ادریس کیلانی رحمہ اللّٰه گاؤں کی مسجد میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیتے تھے۔ دوران خطبہ میں نے دو تین بار ان سے یہ واقعہ سنا۔ واقعہ تحریر کر چکا تھا کہ اسی دوران ہفت روزہ ’’الاعتصام ‘‘ کے شمارہ 14 مورخہ 25 محرم الحرام 1422 ھ (26 اپریل 2001ء) میں ’’غیر محرم عورت سے خلوت نشینی کے خطرات‘‘ کے عنوان سے لکھے گئے مضمون میں محترم ڈاکٹرعبدالغفور راشد صاحب نے بھی اس کا مفصل ذکر فرمایا ہے۔ جسے پڑھ کر واقعہ کی صحت پر الحمد للّٰه مزید اطمینان ہوگیا۔(مؤلف)