کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 70
فَاعْتَبِرُوْا یَا اُولِی الْاَبْصَارِ دیدۂ بینا رکھنے والو! عبرت حاصل کرو (عذاب ِقبراور ثوابِ قبر کے چند عبرت آموز واقعات) عذابِ قبر یا ثوابِ قبر کے بعض واقعات گاہے گاہے اخبارات اور جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں یا سننے میں آتے رہتے ہیں ۔ایسے واقعات کی تصدیق یا تردید کرناچونکہ مشکل ہوتا ہے، لہٰذا انہیں تحریر کرنے میں مجھے تامل تھا ۔اسی دوران بخاری شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کا عہد نبوی کا بیان کردہ ایک واقعہ نظر سے گزرا جس سے اس بات کا قدرے اطمینان ہوگیا کہ خلاف عادت واقعات کا ظہور پذیر ہونا کم از کم ناممکن نہیں۔ شائد بندوں پر رحم فرمانے والی ذات ایسے واقعات کے ذریعے قلب سلیم رکھنے والے لوگوں کے لئے سامان عبرت مہیا کرنا چاہتی ہو ۔ درج ذیل واقعات اسی مقصد کے لئے شامل اشاعت کئے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ انہیں پڑھنے کے بعد سعید روحیں ان سے عبرت حاصل کریں گی تاہم ان واقعات کی صحت کی ذمہ داری راویوں پر ہے یا ان رسائل وجرائد پر جن کا ساتھ حوالہ دیا گیا ہے۔ 1 عہد نبوی کا واقعہ : حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک عیسائی آدمی مسلمان ہوا اور اس نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران پڑھ لی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کرنے لگابعد میں مرتد ہوگیا اور کہنے لگا