کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 7
اے لوگو، جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہو! بشیر اورنذیر بنا کر بھیجے گئے رسول … حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم … کی بات ذرا غور سے سنو! ﴿ مَا رَأَیْتُ مَنْظَرًا قَطُّ اِلاَّ الْقَبْرَ اَفْظَعَ مِنْہُ ﴾ ’’میں نے قبر سے زیادہ سخت گھبراہٹ والی جگہ اور کوئی نہیں دیکھی۔‘‘ (ترمذی) اے ہوش و گوش رکھنے والو…! اے دل اور دماغ رکھنے والو…! اے تنہائی ، تاریکی اور وحشت کی وادی پُر خطر میں قدم رکھنے والو…! سنو، بے بسی اور بے کسی کے اس سفر پُر خطر میں ایمان اور نیک اعمال … نماز ، زکاۃ، روزہ ، حج، عمرہ، تلاوت قرآن، ادعیہ و اذکار، صدقہ و خیرات ، نوافل ، اطاعت والدین، صلہ رحمی، یتیموں اور بیواؤں سے حسنِ سلوک، عدل و انصاف ،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر وغیرہ… ہی زاد سفر ہوں گے ، جو گھبراہٹ بھی دور کریں گے، روشنی بھی دیں گے ، تنہائی بھی دور کریں گے اور جسم و جان کے لئے سامان راحت بھی مہیا کریں گے۔ پس اے وادی پُر خطر کے مسافرو…! روانگی سے پہلے انسانوں کے سب سے بڑے محسن ، سب سے بڑے مشفق ،