کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 69
نزدیک یہ ایک بے مقصد اور لاحاصل بحث ہے جس میں پڑ کر نہ ہم اپنا وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں نہ قارئین کرام کا۔اگر اس بحث کا ہماری ہدایت کے ساتھ کچھ بھی تعلق ہوتا تو رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم اس کی ضرور وضاحت فرمادیتے، لہٰذا ہمیں اتنی بات پر ہی اکتفا کرنا چاہئے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی کہ عذاب ِقبر حق ہے اس سے پناہ مانگا کرو۔ ہٰذَا مَا عِنْدِیْ وَ الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰہِ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ