کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 5
کتاب: قبر کا بیان
مصنف: محمد اقبال کیلانی
پبلیشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور
ترجمہ:
یَا اِخْوَانِیْ ! لِمِثْلِ ہٰذَا فَاَعِدُّوْا
’’اے میرے بھائیو!
اس جیسی جگہ (یعنی قبر)کے لئے تیاری کرلو‘‘
اے سرسبز وشاداب دنیا میں عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنے والو!
اے شیریں اور میٹھی دنیا کے ناز و نعم میں منہمک رہنے والو!
اے رنگین و دلفریب دنیا کے سراب میں جذب رہنے والو!
اے حسین وجمیل دنیا کے حسن و جمال میں کھو نے والو!
اے دار البقاء کو چھوڑ کر دار الفنا کا تعاقب کرنے والو!
عنقریب ہم ایک کٹھن گھاٹی … موت… سے گزر کر ایک طویل وادی پُر خطر کا سفر اختیار کرنے والے ہیں۔
٭ اس وادی پُر خطر میں سیاہ رات جیسی تاریکی ہوگی۔
نہ سورج کی کرنیں ہوں گی، نہ چاند کی چاندنی ہوگی، نہ ستاروں کی لَو ہوگی،نہ قمقموں