کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 46
فرصت میسر آسکے؟ ٭٭٭ قارئین کرام !یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا بے حدوحساب فضل و احسان ہے کہ اس نے مجھ جیسے ناکارہ ، گنہگار ، بے علم اور بے عمل انسان کو ’’تفہیم السنۃ‘‘ کے سترہ حصے مکمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائی ۔ اس پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اس کار خیر میں ، مَیں اپنے ہم سفر مخلص دوستوں اور ساتھیوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کسی بھی موقع پر اپنے مخلصانہ تعاون سے محروم نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کی دنیا و آخرت میں عزت افزائی فرمائے۔ آمین ! حسب سابق احادیث کے معاملے میں پوری احتیاط سے کام لیا گیا ہے تاہم اگر کہیں خطا ہو تو اہل علم کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ براہ کرم ! ضروری مطلع فرمائیں ہم ان کے ممنون احسان ہوں گے۔ اگلی کتاب ’’علامات قیامت کابیان‘‘ ہوگی۔ ان شاء اللہ ! تفہیم السنۃ کا قریباً نصف کام ابھی باقی ہے ، کتنا مکمل ہوتا ہے ، کتنا نہیں ، اس کا علم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پاس ہے اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے باقی کام مکمل کرنے کی توفیق بھی اپنے گنہگاربندوں کو عطا فرمادیں تو یہ ان کی شان صمدی اور رحمی ہے وَ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ قارئین سے مخلصانہ دعاؤں کی درخواست ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنَعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ وَ اَلْفُ اَلْفُ صَلاَۃٍ وَ سَلاَمٌ عَلٰی اَفْضَلِ الْبَرِیَّاتِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ! محمد اقبال کیلانی عفی اللّٰه عنہ الریاض، سعودی عرب 4ربیع الاول1422ھ 25جون 2001ء