کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 23
کے ہاتھوں میں تلاش روز گار کے لئے تین تین چار چار ڈگریاں ہوتی ہیں لیکن پچاس ساٹھ برس کی طویل عمر گزرنے کے باوجود قرآن مجید ایک مرتبہ بھی ختم کرنے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی؟ قرآن مجید کی تعلیمات کے حوالہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارا مجموعی ماحول بھی بہت ہی پریشان کن اور تکلیف دہ ہے آپ کسی محلہ یا گلی سے گزر رہے ہوں ، کسی بازار یا مارکیٹ میں جانا ہو، کسی پارک یا تفریح گاہ میں جانے کا اتفاق ہو یا کسی ویگن یا بس میں سفر کرنا پڑے ہر طرف موسیقی ، غنا اور گانے بجانے کی بے ہنگم اور شرمناک کان پھاڑتی آوازیں سنائی دیں گی۔ انتہاء یہ ہے کہ اذان، نماز اور خطبات جمعہ کے اوقات میں بھی ہمارے مسلمان بھائی اس لذت سماعت سے محروم ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے اس کے مقابلے میں ہمارے محلوں کے کتنے گھر انے ایسے ہیں ، بازاروں کی کتنی دکانیں ایسی ہیں یا کتنی ویگنیں اور بسیں ایسی ہیں جن سے گانے بجانے کے بجائے تلاوت قرآن کی آواز سنائی دیتی ہو۔ شاید ہزار میں سے ایک ۔ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم لْعَلِیُّ الْعَظِیْم! قرآن مجید کی تعلیم سے اس مجرمانہ غفلت اور بے توجہی کی ایک وجہ تو قرآن مجید کی اہمیت سے لاعلمی ہے ہمیں یہ علم ہی نہیں کہ اس دنیا میں ہماری تمام انفرادی اور اجتماعی پریشانیوں ، دکھوں، غموں اور بیماریوں کا علاج یہی قرآن مجید ہے ۔اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد عالم برزخ میں یہی قرآن مجید ہماری نجات اور حفاظت کا باعث بنے گا۔عالم برزخ کے بعد آخرت میں یہی قرآن مجید ہمارے لئے سفارشی ہوگا۔ہمیں اس بات کا احساس ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی شکل میں ہمیں کتنی بڑی نعمت عطافرما رکھی ہے۔ قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے کے بجائے ہم اسے محض خیر و برکت کی کتاب سمجھ کر شادی بیاہ کے موقع پر بیٹیوں کو ہدیہ میں دینا، بیٹے کو رخصت کرتے وقت اس کے سایہ سے گزارنا ، لڑائی جھگڑے کے موقع پر قسم اور گواہی کے لئے استعمال کرنا، جنات دور کرنے لئے تعویز بنانا ، ضرورت پڑنے پرفال وغیرہ نکالنا اور مردوں کو ثواب پہنچانے کے لئے اس کی تلاوت کرواناہی اس کا مقصد نزول سمجھ بیٹھے ہیں حالانکہ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی گنوار کے ہاتھ میں ہیرے جواہرات کا بہت بڑا خزانہ آجائے اور وہ اسے پتھر کے ٹکڑے سمجھ کر ادھر ادھر بے مقصد ضائع کرتا رہے۔ قرآن مجید سے دوری اور بے اعتنائی کی ایک اور وجہ یہ غلط فہمی ہے کہ قرآن مجید بہت مشکل کتاب