کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 184
اِلاَّ بَعَثَہُ اللّٰہُ مِنْھَا طَاھِرًا))۔رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ فِی الْکَبِیْرِ [1] (حسن)
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کسی آدمی کو بیماری بری طرح پچھاڑ دیتی ہے تو اللہ تعالی اسے اس بیماری کی وجہ سے گناہوں سے پاک کرکے (دنیا سے) اٹھاتے ہیں۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے ۔
مسئلہ177 موت مومن کے لئے تحفہ ہے۔
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( تُحْفَۃُ الْمُؤْمِنِ اَلْمَوْتُ))۔ رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ [2]
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مومن آدمی کے لئے موت (اللہ کی طرف سے )تحفہ ہے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے ۔
وضاحت : مرنے کے بعد مومن آدمی دنیا کے مصائب و آلام سے نجات پاتا ہے اور آخرت کی ابدی نعمتوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اس لئے موت کومومن کے لئے تحفہ کہا گیا ہے۔
[1] الترغیب و الترہیب ، لمحی الدین دیب، الجزء الرابع ، رقم الحدیث 5038
[2] الترغیب و الترہیب ، لمحی الدین دیب ، الجزء الرابع ، رقم الحدیث 5123