کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 156
فرشتے بھیجنا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے موت کے وقت لا الہ الا اللہ
نصیب فرمانا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری روح کے لئے
آسمانوں کے دروازے کھول دینا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے اپنے مقرب فرشتوں کو
ہمارے حق میں خیر و برکت کا محتاج بنانا ۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہمارا نام علیین میں لکھنے کا
حکم صادر فرمانا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے قبر کی گھبراہٹ ، خوف اور
وحشت سے محفوظ فرمانا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری قبر کو چودہویں کے
چاند جیسی روشنی سے منور فرمانا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری قبر کو حد نگاہ تک
فراخ فرمانا ۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری قبر کو جنت کے
باغوں میں سے ایک باغ بنا۔
اے ہمارے رحیم وکریم رب…! ہم گناہ گار سیاہ کار آپ کے رحم و کرم کے
بھکاری ہیں۔آپ کے رحم وکرم کی بھیگ مانگتے ہیں۔