کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 15
اس قدر وزنی ہوتا ہے کہ اگر پہاڑ پر مارا جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہوجائے۔‘‘ اس کے ساتھ کافر پر ننانوے اژدھے مسلط کردیئے جاتے ہیں جو اسے قیامت تک ڈستے رہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:’’ قبر کا اژدھا اس قدر زہریلا ہوتا ہے کہ اگر زمین پر ایک دفعہ پھونک مار دے تو زمین پر سبزہ اگنا بند ہوجائے ۔‘‘ ان عذابوں کے ساتھ ایک اور عذاب بھی کافر کو دیا جاتا ہے اور وہ یہ کہ قبر کی دیواریں بار بار کافر کو شکنجے کی طرح اپنے درمیان جکڑتی رہتی ہیں ۔ہر بار اس کی پسلیاں دوسری طرف کی پسلیوں میں دھنس جاتی ہیں ،یہ سارے عذاب قیامت تک کافر کو ملتے رہتے ہیں۔ قبر میں کافر کے پاس ایک انتہائی بد صورت، بدبو دار اور ڈراؤنی شکل کا انسان آتا ہے۔ کافر پوچھتاہے ’’تم کون ہو ؟‘‘ وہ کہتا ہے ’’ میں تیرے اعمال ہوں اور تجھے برے اعما ل کی خبر دینے آیا ہوں۔‘‘ کافر خوفزدہ ہوکر کہتاہے ۔’’اے میرے رب !قیامت قائم نہ کرنا۔‘‘ یوں کافر موت کے لمحہ سے ہی اللہ کے عذاب میں گرفتار ہوجاتا ہے اور قیامت قائم ہونے تک مسلسل ان سارے عذابوں میں مبتلا رہتاہے ۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہر مسلمان کو قبر کے عذاب سے محفوظ فرمائے آمین ! سوال و جواب کے بعد مومن آدمی کی روح کو علیین میں ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ کفار منافقین اور مشرکین کی ارواح کو سجین میں بند کردیا جاتا ہے۔ یاد رہے علیین کتاب کا نام بھی ہے جس میں اہل ایمان کے نام درج کئے جاتے ہیں اور جگہ کا نام بھی ہے جہاں اہل ایمان کی ارواح قیامت تک قیام کریں گی اسی طرح سجین کتاب کا نام بھی ہے جس میں کفار و مشرکین کے نام لکھے جاتے ہیں اور سجین جگہ کا نام بھی ہے جہاں کفار اور مشرکین کی ارواح قیامت تک قید کی جاتی ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب ! یہ ہے قبر کی وہ کٹھن گھاٹی جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے قبر سے زیادہ سختی اور گھبراہٹ والی جگہ اور کوئی نہیں دیکھی ۔‘‘(ترمذی )اسی قبر کے فتنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اللہ کی پناہ طلب کرنے کی تلقین فرمائی۔(احمد )حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں’’ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فتنہ قبر سے پناہ مانگنے کی دعا اس طرح سکھائی جس طرح قرآن پاک کی آیات سکھاتے۔ ‘‘(نسائی ) ایک دفعہ خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو خبردار فرمایا ’’کہ تم لوگ قبروں