کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 123
اَنْوَاعُ النِّعَمِ فِی الْقَبْرِ
قبرمیں نعمتوں کی اقسام
مسئلہ 78 مومن آدمی کو قبر میں درج ذیل دس نعمتیں یا ان میں سے بعض نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔
1 قبر میں اطمینان اور بے خوفی کی کیفیت ۔
2 جہنم سے بچنے کی خوشخبری۔
3 جنت کی بشارت اور جنت میں اپنی نعمتوں بھری آرام گاہ کا دلکش نظارہ۔
4 جنت کی نعمتوں سے مستفید ہونے کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ
5 جنت کے بستر اور جنت کے لباس ۔
6 ستر در ستر ہاتھ (X35 35میٹر) قبر کی فراخی۔
7 قبر میں چودھویں کے چاند جیسی روشنی کے ساتھ سرسبز باغ کا منظر۔
8 قبر کی تنہائی دور کرنے کے لئے نیک اعمال کی خوبصورت انسانی شکل میں رفاقت۔
9 قیامت کے روز ایمان پر اٹھنے کی بشارت۔