کتاب: قبر کا بیان - صفحہ 100
فرشتے آتے ہیں۔
مسئلہ 36 کافر کی روح لپیٹنے کے لئے عذاب کے فرشتے ٹاٹ کا کفن اپنے ساتھ لاتے ہیں۔
مسئلہ 37 کافر کی روح اس کے جسم سے اتنی مشکل سے نکلتی ہے جتنی مشکل سے لوہے کی سیخ گیلی اون سے باہر نکلتی ہے۔
مسئلہ 38 کافر کی روح سے روئے زمین پر پائے جانے والے بدترین مردار سے زیادہ غلیظ اور گندی بو آتی ہے۔
مسئلہ 39 آسمان پر جاتے ہوئے جن جن فرشتوں کے پاس سے روح کا گزر ہوتا ہے وہ سب اسے لعنت ملامت کرتے ہیں۔
مسئلہ 40 کافر کی روح کو اللہ تعالیٰ کے حضور لے جانے کے لئے آسمان اول کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی جاتی ہے لیکن محافظ فرشتے دروازہ کھولنے سے انکار کردیتے ہیں۔
مسئلہ 41 اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوتا ہے کہ اس کافر کانام سب سے نچلی (یعنی ساتویں) زمین کے نیچے موجود سجین (جیل) کے رجسٹر میں درج کر لیا جائے۔
مسئلہ 42 سجین میں اندراج کے بعد کافر کی روح آسمان اول سے بری طرح زمین پر پٹخ دی جاتی ہے۔
عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ جَنَازَۃِ رَجُلٍ مِنَ الْاَنْصَارِ ‘ فَانْتَھَیْنَا اِلَی الْقَبْرِ وَلَمَّا یُلْحَدْ بَعْدُ ‘ فَجَلَسَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَجَلَسْنَا حَوْلَہٗ کَاَنَّمَا عَلٰی رُئُ وْسِنَا الطَّیْرُ فِیْ یَدِہٖ عُوْدٌ یَنْکُتُ بِہٖ فِی الْاَرْضِ فَرَفَعَ رَأْسَہٗ فَقَالَ : ((اسْتَعِیْذُوْا