کتاب: پرسکون گھر - صفحہ 89
موسیٰ علیہ السلام نے یہ سن کر پوچھا: پھر اس کے بعد کیا ہوگا؟
فرشتے نے عرض کیا: پھر اس کے بعد آپ کو مرنا ہو گا۔
موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: ’’جب مرنا ہی ہے تو ابھی مر جانا ہی بہتر ہے، چنانچہ فرشتے نے ان کی روح قبض کرلی۔‘‘[1]
٭٭٭
[1] مسلم، کتاب الفضائل: ۲۳۷۲۔ بخاری: ۳۴۰۷۔