کتاب: پرسکون گھر - صفحہ 170
’’اسے لوگوں میں تقسیم کر دو۔‘‘
حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ خوشی سے رو پڑے۔
طَفَحَ السُّرُوْرُ عَلَیَّ حَتّٰی إِنَّنِیْ
مِنْ ہَوْلِ مَا قَدْ سَرَّنِیْ أَبْکَانِیْ
’’میرے اوپر خوشیوں کا جام اس قدر چھلک پڑا کہ مسرت و شادمانی کے غلبہ نے میری آنکھوں کو اشک بار کر دیا۔‘‘[1]
(ماخوذ از سنہرے اوراق ، عبدالمالک مجاہد)
٭٭٭
[1] صحیح مسلم: ۱۳۰۵۔