کتاب: پرسکون گھر - صفحہ 16
میں اپنے اور تمام کینسر کے مریضوں کی شفا کے لیے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں ۔ ہم جسمانی اور ذہنی اذیتوں کا سامنا ضرور کرتے ہیں لیکن اللہ کی رحمت و شفقت اور اس کی عنایت ومہربانی سب چیزوں سے بڑھ کر ہے، اس سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے، وہ بڑا مہربان اور اپنے بندوں سے پیار کرنے والا ہے۔
٭٭٭