کتاب: پردہ - صفحہ 7
کتاب: پردہ
مصنف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ
پبلیشر: دارالسلام لاہور
ترجمہ: حافظ عبدالرشید اظہر صاحب
اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر عزت و تکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ عورت کا اپنے چہرے اور جسم کے دیگر پُر کشش مقامات کو ڈھانپ کر با پردہ رہنا ہی اس کے لیے سب سے بڑا وقار ہے جس سے وہ اپنے آپ کو آراستہ کر سکتی ہے، یہ کتاب فضیلۃ الشیخ محمد صالح العثیمین رحمہ اللہ کی تالیف کردہ ہے جس کا نہایت عمدہ ترجمہ حافظ عبدالرشید اظہر رحمہ اللہ نے کیا ہے ،اس کتاب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ غیر محرم مردوں سے عورت کا پردہ کرنا اور منہ ڈھانپنا فرض ہے۔ اس کی فرضیت کو قرآن و سنت کی نصوص اور اجتہاد و درست فقہی قیاس کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔
مقدمہ
الحمدلله نحمده و نستعینه ونستغفره ونعوذ بالله من شرور انفسنا امن سیئات اعمالنا من یهده الله فلا مضل له ومن یضلل فلا هادی له واشهد ان لا اله الا لله وحده لا شریك له وان محمداً عبده ورسوله صلی الله علیه وعلی آله واصحابه امن تبعهم باحسان وسلم تسلیماً کثیرا، اما بعد:
اللہ رب العزت نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، تاکہ آپ تمام انسانوں کو ان کے غالب و ستودہ صفات پروردگار کے حکم کے مطابق اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لائیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبادت کی حقیقت واضح کرنے کے لیے مبعوث فرمایا بندگی کا اظہار صرف اسی طرح ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اوامر کی مکمل اطاعت اور اس کی منع کردہ اشیاء سے مکمل اجتناب کیا جائے، نیز اس کے احکام عالیہ کو خواہشات و شہوات نفسانیہ پر مقدم کرتے ہوئے اس کے حضور خاکساری اور انتہائی تواضع کی جائے۔ سعودی عرب، جو وحی و رسالت کا مرکز اور حیا و حشمت کا گہوارہ ہے، وہاں ایک مدت سے اس معاملے میں لوگ سیدھے راستے پر گامزن