کتاب: پردہ - صفحہ 31
(3)مَردوں کا فتنے میں مبتلا ہونا بے پردہ عورت سے مُردوں کا فتنے میں پڑنا طبعی امر ہے، خصوصاً جبکہ وہ خوبصورت بھی ہو، نیز ملنساری، خوش گفتاری یا ہنسی مذاق کا مظاہرہ کرے۔ ایسا بہت سی بے پردہ خواتین کے ساتھ ہو چکا ہے۔ جیسا کہ کسی نے کہا ہے: نظرة فسلام فموعد فلقاء ’’یعنی اک اشارہ ہوا ، دو ہاتھ بڑھے، بات ہوئی اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں ‘‘ شیطان انسانی جسم میں خون کی طرح رواں دواں ہے کتنی مرتبہ ایسا ہوا کہ باہمی مذاق کے نتیجے میں کوئی مرد کسی عورت پر یا عورت کسی مرد پر فریفتہ ہو گئی جس سے ایسی خرابی پیدا ہوئی کہ اس سے بچاؤ کی کوئی تدبیر نہ بن آئی۔ اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔ (4)مرد و عورت کا آزادانہ میل جول چہرے کی بے پردگی سے عورتوں اور مَردوں کا اختلاط عمل میں آتا ہے۔ جب عورت دیکھتی ہے کہ وہ بھی مَردوں کی طرح چہرہ کھول کر بے پردہ گھوم پھر سکتی ہے تو آہستہ آہستہ اسے مَردوں سے کھلم کھلا دھکم پیل کرنے میں بھی شرم و حیا محسوس نہیں ہوتی اور اس طرح کے میل جول میں بہت بڑا فتنہ اور وسیع فساد مضمر ہے۔ ایک دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر تشریف لائے۔ آپ نے عورتوں کو مَردوں کے ساتھ راستے میں چلتے ہوئے دیکھا، تو عورتوں سے ارشاد فرمایا: «استاخرن فانه لیس لکن ان تحققن الطریق علیکن