کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 99
حروف کی تعریف ،تعداد ،القاب
سوال:… مخرج کے اعتبار سے حروف کے کتنے القاب ہیں۔
جواب:… مخرج کے اعتبار سے حروف کے دس القاب ہیں۔
(1) حَلْقِیَہ (2) لَہَاتِیَہْ (3) شَجْرِیَہْ (4) حَافِیَہْ (5) طَرْفِیَہْ ، ذَلْقِیَہْ (6) نِطْعِیَہْ (7) لِثْوِیَہْ(8) اَسْلِیَہْ (9) شَفَوِیَہْ (10) جَوْفِیَہْ ، ہَوَائِیَہْ، مَدِّیَّہْ
غنہ کا باب
سوال:… غنہ کی تعریف کیاہے؟
جواب:… غنہ اس آواز کانام ہے جونون اورمیم کو ادا کرتے وقت خیشوم سے پیدا ہوتی ہے۔
سوال:… غنہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب:… غنہ کی دوقسمیں ہیں۔ (1)غنہ اصلی (2) غنہ فرعی
نمبر 1: اصلی: غنہ اصلی(معمولی آواز)کو آنی اور ذاتی بھی کہتے ہیں یہ غنہ نون اورمیم متحرکہ اور مظہرہ میں پایا جاتاہے ۔
نمبر 2: فرعی: غنہ فرعی(ایک الف کے برابر) کو غنہ زمانی بھی کہتے ہیں یہ غنہ نون میم مشدد ،مخفی اور ادغام ناقص واقلاب کی صورت میں پایا جاتا ہے۔
نوٹ:… جہاں غنہ فرعی ہوتا وہاں غنہ اصلی ضرور پایا جاتاہے۔
غنہ کے مراتب
سوال:… غنہ کے مراتب کون سے ہیں؟
جواب:… 1- جب نون اور میم مشدد ہوں۔ جیسے: ﴿ إِنَّمَا ، عَمَّا ﴾
2 - جب نو ن او رمیم مدغم ہوں ۔ جیسے: ﴿ مَنْ یَّقُوْلُ، عَلَیْکُمْ مُّرْسَلُوْنَ ﴾