کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 98
(3) شفتان
سوال:… شفتان میں کتنے مخارج اورکتنے حروف ہیں؟
جواب:… اس میں دو مخارج اور چار حروف ہیں۔
مخرج نمبر 14:شفتان: دونوں ہونٹوں سے ’’ب ، م اورواؤ متحرک اورلین‘‘ اداہوتے ہیں ۔
ب،م: اطباق شفتین:ب ہونٹوں کے تری اور میم خشکی والے حصوں کے ملنے سے ادا ہوتی ہے۔
واؤ: انضمام شفتین: دونوں ہونٹوں کوگول کرنے سے اداہوتی ہے۔)
ان کو بااعتبار مخرج شفویہ کہتے ہیں ۔
مخرج 15: الشفۃ السفلی:نچلے ہونٹ کی تری والا حصہ اورثنایا علیا کی نوک اس سے ’’ ف ‘‘ ادا ہوتی ہے۔
(4) خیشوم
سوال:… اس میں کتنے حروف ہیں اور کتنے مخارج ہیں؟
جواب:… اس میں ایک مخرج اور دو حروف ہیں۔
مخرج نمبر 16: خیشوم یعنی ناک کا بانسہ یہاں سے میم اور نون کا غنہ ادا ہوتا ہے۔
مخرج نمبر 17: جوف دھن
سوال:… جوف دھن سے کتنے حروف نکلتے ہیں اور اس میں کتنے مخارج ہیں؟
سوال:… اس میں ایک مخرج اور تین حروف ہیں۔
جوف دھن یعنی گلے ، منہ اور ہونٹوں کاخالی حصہ اس سے تین حروف ’’الف ، واؤ ، یا ‘‘ (جب کہ مدہ ہوں) ادا ہوتے ہیں ان کو جَوْفِیَہْ، ہَوَائِیَہْ ، مَدِّیَّہْ کہتے ہیں۔