کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 96
ہوتے ہیں۔ غ، خ۔
ان چھ حرفوں کو حروف حلقیہ کہتے ہیں۔
(2) لسان
سوال:… لسان میں کتنے مخارج اور کتنے حروف ہیں؟
جواب:… اس میں دس مخارج اوراٹھاراں حروف ہیں ۔
مخرج نمبر4: اقصی لسان: زبان کی جڑبالمقابل اوپر کا تالو۔اس سے قاف اداہوتا ہے ۔
مخرج نمبر5: اقصی لسان: زبان کی جڑ کے متصل ہی منہ کی جانب ذرا نیچے ہٹ کر زبان اور اوپرکا تالو اس سے ک ادا ہوتا ہے ان دونو ں کو لہو یہ اورلہاتیہ کہتے ہیں ۔
مخرج نمبر 6: وسط لسان: زبان کا درمیان بالمقابل اوپر کا تالو، اس سے ’’ج ، ش ، ی‘‘ یاء متحرک اور لین ، ان کو بااعتبار مخرج شجریہ کہتے ہیں ۔
دانتوں کا بیان
آگے اکثر مخارج کاتعلق دانتوں کے ساتھ ہے اس لیے پہلے دانتوں کے نام بیان کئے جاتے ہیں تاکہ مخارج سمجھنے میں دقت پیش نہ آئے ۔ انسان کے منہ میں عموماً بتیس (۳۲) دانت ہوتے ہیں جن میں بارہ دانت اور بیس داڑھیں ہوتی ہیں۔ دانتوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(1) ثنایا: جس کے معنی دو کے ہیں (مثنی) دو دو: چار دانت ہوتے ہیں اوپروالوں کو ثنایاعلیا اور نیچے والوں کو ثنایا سفلی کہتے ہیں۔
(2) رباعی: ثنایا کے ساتھ چار دانت ہیں ان کادوسرا نام قواطع بھی ہے۔یعنی کاٹنے والے ۔
(3) انیاب: رباعی کے ساتھ چار دانت ہیں ان کا دوسرا نام کواسر ہے۔ یعنی توڑنے والے۔
آگے داڑھیں شروع ہوتی ہیں جن کو عربی میں اضراس کہتے ہیں۔
سوال:… کل داڑھیں کتنی ہیں ؟
جواب:… کل داڑھیں بیس (۲۰) ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔