کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 94
تلاوت قرآن مجید میں استعاذہ اور بسم اللہ پڑھنے کا محل سوال:… استعاذہ اور بسم اللہ پڑھنے کی کتنی صورتیں ہیں؟ جواب:… اس کی تین صورتیں ہیں۔ (1) ابتدائے تلاوت ابتدائے سورت(تلاوت کی ابتداء اور سورت کی بھی ابتداء ہو) (2) ابتدائے تلاوت درمیان سورت (تلاو ت کی ابتداء سورت کے درمیان سے ہو) (3) ابتدائے سورت درمیان تلاوت (تلاوت کرتے کرتے نئی سورت کی ابتدا ہو) سوال:… ان تینوں صورتوں کا حکم بیان کریں ۔ جواب:… پہلی صورت میں استعاذہ اور بِسْمِ اللّٰہِ دونوں پڑھنا ضروری ہیں۔ دوسری صورت میں استعاذہ ضروری ہے اور بسم اللہ میں اختیار ہے ۔ تیسری صورت میں صرف بسم اللہ پڑھیں گے۔ نوٹ:… سورت توبہ کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہِ بالکل نہیں پڑھی جائے گی۔ اور سورۃ الانفال ختم کرکے سورۃ توبہ شرو ع کریں تو تین صورتیں بنتی ہیں: وقف ، سکتہ، وصل