کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 92
اورسیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’جَوِّدُوا الْقُرْآنَ‘‘ قرآن مجید کو تجویدسے پڑھو۔ ‘‘ [الإتقان: ۱/۱۳۲ ] سوال:… اقوال علماء سے تجوید کا وجوب ثابت کریں؟ جواب:… علامہ جزری رحمہ اللہ اپنی کتاب المقدمۃ الجزریۃ میں فرماتے ہیں: وَالْاَخْذُ بِالتَّجْوِیْدِ حَتْمٌ لاّزِمُ لأِنَّہُ بِہِ الْاِلٰہُ أنْزَلاَ مَنْ لَمْ یُجَوِّدِ الْقُرَانَ آثِمُ وَھٰکَذَا مِنْہُ إِلَیْنَا وَصَـلَا تجوید کو حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے تجویدکے ساتھ ہی نازل کیا ہے۔ اور جو قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ نہیں پڑھتا وہ گنہگار ہے کیونکہ یہ قرآن ہمارے پاس اسی طرح پہنچا ہے۔ امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حق تلاوت میں زبان ، عقل ، دل یہ تینوں ہی داخل ہیں۔ زبان:… حروف کی تصحیح - تجوید سے پڑھنا۔ عقل:… معانی کی تصحیح- تفسیر کرنا۔ دل:… نصیحت قبول کرنا اور حکم ربانی کی اطاعت کرنا- جس کی تلاوت کررہاہے۔