کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 90
مبادیات علم تجوید
سوال:… تجوید کالغوی معنی کیاہے۔
جواب:… تجوید کالغوی معنی ہے عمدہ کرنا اچھا کرنا۔
سوال:… تجوید کی تعریف کیاہے؟
جواب:… ہرحرف کو اس کے مخرج سے تمام صفات کے ساتھ بلا تکلف ادا کرنا۔
سوال:… علم تجوید کا موضوع کیا ہے؟
سوال:… علم تجوید کا موضوع حروف تہجی ہیں۔
سوال:… علم تجوید کی غرض وغایت کیاہے؟
سوال:… تصحیح حروف یعنی قرآنی حروف عمدگی کے ساتھ اداہوں گے۔ اور ان کی ادائیگی اس طرح صحیح ہوگی جس طرح نازل ہوئے ہیں۔
سوال:… علم تجوید کا فائدہ وثمرہ کیا ہے؟
سوال:… رضائے الٰہی، سعادت دارین یعنی دنیا اور آخرت میں انسان کامیاب ہوتاہے دنیامیں اس طرح کہ اہل قرآن کی صف میں شامل ہو گا ۔ آخرت میں اس طرح اس نیک عمل کا بدلہ جنت کے بلند درجات ہیں۔
سوال:… علم تجوید کے ارکان کیا ہیں؟
جواب:… علم تجوید کے چار ارکان ہیں ۔ (1) - مخارج(2) صفات (3) ترکیبی احکامات یعنی ادغام ، اخفاء ، اقلاب واظہاروغیرہ (4) محنت اورریاضت یعنی زبان کے ساتھ مشق کرنا۔
علامہ جزری رحمہ اللہ مقدمہ جزریہ میں فرماتے ہیں: