کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 9
اسلام و ایمان
سوال:… اسلام کسے کہتے ہے؟
جواب:… اسلام پانچ چیزوں کا نام ہے: کلمہ، نماز، زکوٰۃ، روزہ اورحج۔
اسلام کے معنی ہیں: توحید کا اقرار کرتے ہوئے اللہ کے لیے سرِ تسلیم خم کردینا، اس کی اطاعت بجالانا، شرک سے دُور رہنا۔
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((الْإِسْلَامُ أَنْ تَشْہَدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ وَتُقِیمَ الصَّلَاۃَ وَتُؤْتِیَ الزَّکَاۃَ وَتَصُومَ رَمَضَانَ وَتَحُجَّ الْبَیْتَ إِنْ اسْتَطَعْتَ إِلَیْہِ سَبِیلًا)) [1]
’’اسلام یہ ہے کہ تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نماز کو قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے، اگر استطاعت ہو تو حج کرے۔‘‘
سوال:… ایمان کسے کہتے ہیں ؟
جواب:… زبان سے اقرار ،دل سے تصدیق اور عمل سے ثابت کرنا ایمان کہلاتا ہے۔
فرمان الٰہی ہے:
﴿قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ﴾ [الحجرات:۱۴]
’’یہ بدوی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، ان سے کہو تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں
[1] صحیح مسلم: ۸.