کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 88
تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے ۔‘‘ (۸) کافروں سے مشابہت: سیدناابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: ((لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ مَن قَبلَکُم شِبرًا بِشِبرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّی لَو سَلَکُوا جُحرَ ضَبٍّ لَسَلَکتُمُوہُ)) قُلنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ الیَہُودَ وَالنَّصَارٰی؟ قَالَ: ((فَمَنْ؟)) [1] ’’یقینا تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کی بالشت بالشت اور قدم بہ قدم پیروی کرو گے اور اگر وہ کسی سانڈے کے بل میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی اس میں گھس جاؤ گے ۔ہم نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہلے لوگوں سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور کون ہو سکتے ہیں۔‘‘ (۹) ضعیف روایات پر عمل: سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: ((یَکُونُ فِی آخِرِالزَّمَانِ دَجَّالُونَ کَذَّابُونَ یَأتُونَکُم مِن الأَحَادِیثِ بِمَا لَم تَسمَعُوا أَنتُم وَلَا آبَاؤُکُم فَإِیَّاکُم وَإِیَّاہُم لَا یُضِلُّونَکُم وَلَا یَفتِنُونَکُم)) [2] ’’آخری زمانے میں ایسے دجال اور جھوٹے لوگ آئیں گے جوتمہیں ایسی حدیثیں سنائیں گے جو نہ تم نے سنی ہوں گی اور نہ ہی تمہارے آباء واجداد نے لہٰذا ان سے بچو!کہیں یہ تمہیں گمراہ نہ کردیں اور فتنے میں نہ ڈال دیں۔‘‘ (۱۰) غلو: ارشاد ربانی ہے: ﴿ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ ﴾ [النساء: ۱۷۱] ’’اے اہل کتاب اپنے دین میں غلو نہ کرو۔‘‘
[1] صحیح البخاری: ۳۴۵۶. [2] صحیح مسلم:۷.