کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 83
(۳) اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم گمراہی سے نجات کی موجب ہے: سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ: (( تَرَکتُ فیکُم شَیَٔینِ لَن تَضِلُّوا بَعدَہُما: کِتابَ اللّٰہِ وَسُنَّتِیْ وَلَنْ یَتَفَرَّقَا حَتّٰی یَرِدَا عَلَیَّ الْحَوْضَ)) [1] ’’میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں جن کے بعد تم کبھی بھی گمراہ نہیں ہوگے وہ کتاب اللہ اور میری سنت ہے اور یہ ایک دوسرے سے ہر گز جدا نہیں ہوں گی حتیٰ کہ حوض پر میرے پاس آ جائیں گی۔‘‘ (۴) اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہت بڑی کامیابی ہے: (۱) ارشاد ربانی ہے: ﴿ وَمَنْ يُطِعِ ا للّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ﴾ (الأحزاب:۷۱) ’’جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی تو یقینا وہ بہت بڑی کامیابی کا مستحق ٹھہرا۔‘‘ (۲) ارشاد ربانی ہے: ﴿ وَمَنْ يُطِعِ ا للّٰهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ ا للّٰهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ ﴾ (النور: ۵۲) ’’جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ،اللہ رب العزت کا خوف رکھا اوراس کے عذاب سے ڈر گیا تو یہی لوگ کامیاب ہیں۔‘‘ سوال:… اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کیا ثمرات ہیں؟ جواب:… (۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہدایت کا ذریعہ ہے: ارشاد ربانی ہے: ﴿ فَآمِنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ
[1] صحیح الجامع: ۲۹۳۷ ، والصحیحۃ: ۱۷۶۱.