کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 82
حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنہُ عَشْرَ سَیِّئَاتٍ وَ رَفَعَ لَہٗ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَ رَدَّ عَلَیْہِ مِثْلَہَا)) [1]
’’آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر درود پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کے بدلے میں دس نیکیاں لکھ دیتا ہے، دس درجات بلند کردیتا ہے اور دس گناہ مٹا دیتا ہے نیز اس پر اتنی ہی رحمت نازل فرماتا ہے۔‘‘
شفاعت نبوی کا حصول: … سیدنا ابو الدردا ء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [2]
’’ جس شخص نے دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام کے وقت مجھ پر درود شریف بھیجا ، اسے قیامت کے دن میری سفارش نصیب ہوگی ۔‘‘
سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے کیا ثمرات ہیں؟
جواب:… اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم راہ ہدایت کی ضامن ہے:
ارشاد ربانی ہے:
﴿ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا ﴾ (النور:۵۴)
’’اور اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے۔‘‘
(۲) اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم رحمت الٰہی کی موجب ہے:
ارشاد ربانی ہے:
﴿ وَأَطِيعُوا ا للّٰهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴾ (آل عمران:۱۳۲)
’’اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو تاکہ تم پررحم کیا جائے۔‘‘
[1] صحیح الجامع: ۵۷.
[2] صحیح الجامع ۶۳۵۷.