کتاب: پیغام مسلم - صفحہ 80
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا مشہور الفاظ فرمائے؟
جواب:… سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا اُسامہ رضی اللہ عنہ نے سفارش کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَوْ اَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ یَدَہَا)) [1]
’’اگر فاطمہ بنت محمد ( رضی اللہ عنہا ) بھی چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔‘‘
سوال:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر لمبا قیام فرماتے تھے؟
جواب:… سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اتنی لمبی نماز پڑھتے کہ آپ کے قدم مبارک پھول جاتے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق بات کی جاتی تو فرماتے: کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟[2]
سوال:… کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے بہادر تھے؟
جواب:… سیدناانس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں میں سب
سے بڑھ کر خوبصورت ،سخی اور بہادر تھے۔[3]
سوال:… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے پانچ تقاضے بیان کریں۔
جواب:… (۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور ان کی ہربات کی تصدیق کرنا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک جد و جہد کروں یہاں تک وہ لا اِلٰہ اِلا اللّٰه کا اقرار کر لیں نیز مجھ پر اور میری لائی ہوئی شریعت پر ایمان لے آئیں۔[4]
(۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شایان شان تعریف کرنا:
آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں روزِ قیامت اولاد آدم کا سربراہ ہوں مجھے اس پر کوئی فخر نہیں، میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہو گا مجھے اس پر کوئی فخر نہیں، اس دن آدم علیہ السلام سمیت تمام انبیائے کرام علیہم السلام میرے جھنڈے کے نیچے ہوں گے، میں سب سے پہلے شفاعت کروں گا
[1] صحیح البخاری: ۳۴۷۵.
[2] صحیح البخاری:۶۴۷۱.
[3] صحیح مسلم: ۲۳۰۷.
[4] صحیح مسلم: ۲۰.